بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

وزیراعلی سندھ کی ایک ماہ کی صفائی مہم کے دوران کل کتناکچرا اٹھایا گیا؟کارکردگی رپورٹ سامنے آگئی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ایک ماہ کی صفائی مہم کے دوران کل 9 لاکھ 79 ہزار 941 ٹن کچرا اٹھایا گیا۔ذرائع کے مطابق شرافی گوٹھ جی ٹی ایس پر 4 لاکھ 55 ہزار ٹن کچرا پہنچایا گیا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ 54 ہزار 437 ٹن کچرا اٹھایا گیا۔

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے عارضی جی ٹی ایس سے اپنی روزانہ کے کام کی بنیاد پر 74 ہزار 941 ٹن کچرا اٹھایا۔ کراچی صفائی مہم کے دوران جی ٹی ایس سے لینڈ فل سائٹ تک 2 لاکھ 95 ہزار 563 ٹن کچرا پہنچایا گیا۔وزیراعلی سندھ کی صفائی مہم کے دوران چھوٹے بڑے نالوں کو بھی صاف کیا گیا اور بیشتر علاقوں میں صفائی کے بعد درخت بھی لگائے گئے۔ اسی صفائی مہم کے دوران کسی حد تک تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا گیا۔اس مہم کے دوران شاہراہ فیصل سے قائد آباد تک کے پلوں پر وائیٹ واش کیا گیا اور واٹر بورڈ نے گٹروں کی صفائی کے کام کا بھی آغاز کیا۔اس صفائی مہم کے اختتام پر اب ڈی ایم سیز اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اس صفائی کو جاری رکھے گی۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اب اس شہر کو گندگی سے بچانا اور صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی ہونے سے پہلے کے ماحول اور اب کے ماحول میں واضح فرق نظر آ رہا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…