کراچی(این این آئی)بینکوں نے اپنی ضرورت پوری کرنے کے لیے مرکزی بینک سے دس کھرب روپے سے زائد رقم ادھار لی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مارکیٹ میں سرمائے کی کمی دور کرنے کے لیے بینکنگ سیکٹر کو مجموعی طور پر دس کھرب 20 ارب 50 کروڑ روپے فراہم کیے گئے، سرمائے
کی فراہمی اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے کی گئی، مرکزی بینک نے سات روز کے لیے رقم تیرہ اعشاریہ دو نو فیصد شرح سود پر فراہم کی۔یاد رہے وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران کمرشل بینکوں سے مجموعی طور پر سترہ کھرب 31 ارب روپے قرض لیا۔