جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

اڈیالہ جیل میں قید آصف زرداری کی طبیعت کیسی ہے ؟ سپرنٹنڈنٹ نے زیر گردش خبروں کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی،اسلام آبا د(این این آئی)سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے آصف زردرای کی طبعیت خراب ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ثاقب نذیر نے کہاکہ سابق صدر اڈیالہ جیل میں صحت مند ہیں ،آصف زردرای کو جیل میں طبی سہولیات دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سابق صدر کو صحت کا کوئی ایشو نہیں،میڈیا سے درخواست ہے کسی بھی قسم کہ خبر سے پہلے اس کی تصدیق کرلیں۔اس سے پہلے سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہاتھا

کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت بارے پیپلز پارٹی کی تشویش پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے،آصف زرداری کے علاج بارے ڈاکٹرز کی ہدایات نظر انداز کرنا قانونی حق کا قتل ہے۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کو جھکانے کی ہر کوشش اور کاوش ناکامی پر ختم ہوتی ہے،چیرمین بلاول بھٹو کو دباؤ میں لانے کے حربے اور ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہو سکتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…