لاہور( این این آئی )چونیاں میں 4 بچوں سے بدفعلی اور قتل کے الزام میں گرفتار ملزم سہیل شہزاد نے ایک اور بچے کے قتل کا بھی اعتراف کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق سانحہ چونیاں سے متعلق تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے، ملزم سہیل سے ایک اور قتل کی کڑیاں جا ملیں، ملزم نے اعتراف کیا کہ ایک اور بچے کا قتل بھی کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 جون 2016 کو رانا ٹائون میں 8 سالہ عبدالحمید کی لاش نالے
سے ملی تھی، بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ بھی درج ہوا تاہم ملزم گرفتار نہ ہو سکے تھے، اب سہیل شہزاد نے عبدالحمید کو اغوا ء کرنے اور بدفعلی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ملزم نے تفتیش میں اعتراف کیا کہ اس نے قتل کرنے کے بعد عبدالحمید کی لاش نالے میں پھینک دی تھی۔ ایس پی انویسٹی گیشن قصور کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش ابھی جاری ہے، میڈیا کو نتائج سے آگاہ کیا جائے گا۔