پوش علاقوں میں 30 روپے کرائے پر متعدد پیٹرول پمپ لیز پر ہونے کا انکشاف،جانتے ہیں یہ سلسلہ کہاں اورکتنے سالوں سے جاری ہے؟

16  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)ملک کے سب سے بڑی شہر اور تجارتی حب کراچی میں پوش علاقوں میں 30 اور 100 روپے کرائے پر متعدد پیٹرول پمپ لیز پر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے ایک اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ نے کیا۔

سینیٹر میر کبیر شاہی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر نے شرکت کی اور کراچی کے معاملے پر بات کی۔دوران اجلاس وفاقی وزیر نے بتایا کہ کراچی میں کئی قیمتی زمینوں پر قبضہ ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر اس قبضے کو خالی کروانے کی کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہیں ہوسکی۔انہوں نے بتایا کہ جب زمین پر قبضہ خالی کروانے کے لیے انتظامیہ کے لوگ گئے تو لوگوں نے گھروں میں خواتین کو بند کرکے تالہ لگا لیا اور کہا کہ اب اس پر بلڈوزر چلا دیں۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ شہر قائد میں مہنگی ترین زمینوں پر غنڈوں کا قبضہ ہے، غیرقانونی طریے سے لوگ سرکاری زمین پر بدمعاشی سے قابض ہیں، ہم زبردستی نہیں چاہتے لیکن ان قیمتی زمینوں سے قبضہ ہر صورت خالی کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے بات جاری ہے اور کراچی میں سرکاری زمینوں پر قبضہ خالی کروائیں گے۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے کراچی کے پوش علاقوں میں 30 سے 100 روپے کرائے کی بنیاد پر پیٹرول پمز لیز پر دینے کا انکشاف بھی کیا۔انہوں نے بتایا کہ کراچی کے پوش علاقوں میں قیمتی جگہوں پر پیٹرول پمز ہیں، جس میں کوئی پیٹرول پمز 30 تو کوئی 100 روپے کرایہ ادا کر رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ پیٹرول پمز ان علاقوں میں ہیں، جہاں کوئی عام شخص کرائے پر جگہ لینے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

ایک پمپ تو شاہراہ فیصل پر بھی قائم ہے، کیا شاہراہ فیصل پر کوئی 30 یا 35 روپے میں کسی جگہ کو ہاتھ لگانے دے گا؟۔انہوں نے بتایا کہ ان پیٹرول پمز کی لیز پر 1960 سے کوئی نظرثانی نہیں کی گئی، اس پر جب بھی نظرثانی کی کوشش کی جاتی تو کوئی نہ کوئی حکم امتناع لے آتا۔اسی دوران انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ اگر کوئی ایسا پیٹرول پمپ ہے جس کا کرایہ 30 یا 35 روپے ہے تو مجھے بھی دلوادیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…