اسلام آباد( آن لائن )ایل او سی پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا،پاکستان نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فورسز نے نیزہ پیر سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3شہری شہید ہوئے،شہدامیں 55سالہ غلام قادر
،12سالہ مریم اور 10سالہ حیدرعلی شامل ہیں ،ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارتی فائرنگ سے خاتون اور بچوں سمیت 8 افرادزخمی ہوئے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت جنگ بندی معاہدے پرعملدرآمدیقینی بنائے،بھارتی فوج ایل اوسی پرسول آبادی کونشانہ بنارہی ہے،ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارتی اقدامات خطے کے امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔