شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن چترال پہنچ گئے،وادیوں اور ہمالیہ کی برف پوش پربتوں کا نظارہ،جانتے ہیں جس ہیلی کاپٹر میں سوار تھے وہ کس کا تھا؟

16  اکتوبر‬‮  2019

چترال( آن لائن )برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن چترال پہنچ گئے، چترال پہنچنے پر برطانوی شہزادے اور شہزادی کو روایتی ٹوپی پہنائی گئی۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر میں سوار شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے وادیوں اور ہمالیہ کی برف پوش پربتوں کا نظارہ کیا۔

روشن آنکھیں، چہرے پر مسکراہٹ، سر پر چترالی ٹوپی، کاندھے پر روایتی گرم شال، چمڑے کی جیکٹ اور لانگ شوز پہنے کیٹ مڈلٹن چترالی ثقافت میں کوہ قاف کی شہزادی نظر آئیں، شہزادہ ولیم بھی سفید چغے میں ملبوس تھے۔شاہی جوڑا مقامی کیلاش قبیلے کے روایتی رہن سہن کا مشاہدہ بھی کرے گا۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن اپنے مختصر قیام کے دوران چترال میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات، سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کی استعداد کار کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں کے گلیشیئرز پر اثرات کا بھی جائزہ لے گا،برطانوی شاہی جوڑے نے گزشتہ روز اسلام آباد میں مصروف دن گزارا، شاہی مہمان شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ایوان صدر پہنچنے پر صدر مملکت عارف علوی جبکہ وزیر اعظم ہاوس آمد پر عمران خان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔صدر عارف علوی اور شہزادہ ولیم کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ صدر عارف علوی سے ملاقات کے دوران شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے حکومت کے موسمیاتی تبدیلی اورغربت کے خاتمے کیلئے اقدامات کو سراہا۔ اس دوران شہزادی نے سبز اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا جو پاکستان کے پرچم میں موجود رنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…