وزارت آبی وسائل میں 136ارب کی کرپشن،افسران اور نجی کمپنی کے گٹھ جوڑ سے قومی خزانہ لوٹ لیا گیا،وفاقی وزیرفیصل واڈا خاموش

13  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) وزارت آبی وسائل میں گزشتہ سال136ارب روپے کی کرپشن اور مالی بدعنوانی کے واقعات رونما ہوئے ہیں تاہم اربوں روپے لوٹنے والے کسی نوسرباز افسر کو نہ کوئی گرفتار کر رکھا ہے اور نہ کوئی پوچھ گچھ ہو رہی ہے، گزشتہ مالی سال میں ہونے والی مبینہ کرپشن اور قومی فنڈز کی لوٹ مار بارے تجزیاتی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کئی گئی ہے تاکہ پارلیمنٹرین اس مبینہ کرپشن کا نوٹس لے سکیں۔

رپورٹ کے اقتباسات کے  مطابق وزارت آبی وسائل کے کرپٹ افسران نے50منصوبوں میں من پسند ٹھیکہ داروں اور کمپنیوں کو34ارب 70کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی کر رکھی ہے، جن کو اب غیر قانونی اقدام قرار دیا گیا ہے، افسران نے من پسند کمپنیوں کو اربوں روپے کی ادائیگی کرتے وقت مجوزہ قواعد وضوابطہ کی خلاف ورزی کی تھی جبکہ افسران نے ذاتی مفادات کیلئے منصوبوں میں مبینہ13کروڑ روپے کے فنڈز لوٹ رکھے ہیں جبکہ وزارت کے اندر مالی نظم وضبط کی کمزوری کے باعث متعلقہ اعلیٰ افسران 22ارب45کروڑ روپے کی لوٹ مار کر رکھی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افسران نے15منصوبوں میں من پسند کمپنیوں کو مجموعی طور پر 7ارب 67کروڑ روپے کی زائد ادائیگی کی تھیں، جو کہ کمپنیوں سے تحقیقاتی اداروں کے حکم پر ریکوری کر لی گئی ہے لیکن ذمہ دار افسران کو کوئی سزا نہیں دی گئی ہے، عمران خان کے دور حکومت میں جنوری2018ء  سے دسمبر2018تک کرپٹ افسران اور کمپنیوں سے1ارب 24کروڑ روپے کی ریکوری کئی گئی ہے جبکہ مکمل ریکوریاں 6ارب37کروڑ تھیں جو ہونا باقی ہے، رپورٹ کے مطابق کچھی کنال منصوبہ میں 1ارب 63کروڑ روپے کی غیر قانونی ادائیگی کی گئی ہے، اور یہ کرپشن کرنے والوں میں سردار محمد اشرف کمپنی ہے جو نواز شریف کے دوست کی ملکیتی فرم ہے جبکہ واپڈا حکام نے من پسند کمپنیوں کو فائدہ دینے کیلئے 2ارب 37کروڑ کی بنک گارنٹی معاف کر رکھی ہے جبکہ کچھی کنال منصوبہ میں سردار اشرف کمپنی کو2ارب سے زائد کی غیر قانونی ادائیگی کی گئی ہے،

افسران کی کرپشن کے باعث نجی فرموں سے2ارب کا ٹیکس بھی وصول نہیں کیا گیا ہے جبکہ نقصان کی مد میں مجوزہ کمپنی سے ڈیڑھ ارب روپے کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے، دادو ڈیم کے نام سے 43کروڑ کی کرپشن کئی گئی ہے جبکہ واپڈا کے حکام منصوبہ کی گاڑیاں نیلام کرنے کی بجائے خود استعمال کر رہے ہیں، اس حوالے سے وزارت آبی وسائل کے ترجمان مکمل خاموش ہیں جبکہ وفاقی وزیر فیصل واڈا میں اہلیت بھی نہیں کہ وہ وزارت سے کرپشن ختم کر سکیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…