اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

رانا ثنا اللہ کے مزید  22اثاثے منجمد کرنے کی تیاریاں،لیگی رہنما نے پلازوں،فارم ہاؤسزسمیت کیا کچھ بنارکھاہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کے مزید 200 ملین سے زائد کے اثاثے منجمد کرنے کے لئے مختلف سرکاری محکموں کو خط لکھ دیا گیا۔اینٹی نارکوٹکس ذرائع نے کہاہے کہ رانا ثنا اللہ کی مبینہ ملکیت لاہور میں پلازہ اور لاہور سے باہر دو فارم ہاؤسسز سمیت دیگر جائیدادوں کو منجمد کرنے کے لئے مختلف سرکاری محکموں کو خط لکھ دئیے ہیں۔ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کے لاہور اور فیصل آباد میں موجود کمرشل پلاٹس سمیت کم و بیش

22 جائیدادوں کو منجمد کرنے کے لئے محکموں کو لکھا گیا ہے۔رانا ثنا  اللہ کی فیملی کے تحت چلنے والے دو مدارس کے اکاوئنٹس بھی فریز کیے گئے ہیں۔باوثوق ذرائع کا کہناہے کہ رانا ثنا اللہ کی قریبی رشتہ داروں، داماد اور بیٹی کے نام پر بھی جائیدادیں شامل ہیں۔اے این ایف لاہور کی طرف سے  جائیدادوں کو منجمد کرنے کے حوالے سے تفصیلات عدالت میں بھی جمع کرا دی گئی ہیں۔خاندانی ذرائع نے اکاوئنٹس منجمد ہونے اور پراپرٹی کو قبضے میں لینے کی تصدیق کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…