لاہور(این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو چویدری شوگر مل کیس میں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے،(ن) لیگ نے رہنماؤں اور کارکنوں کو نواز شریف کی احتساب عدالت میں ممکنہ پیشی کے موقع پر اظہار یکجہتی کیلئے احتساب عدالت کے باہر پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا موقف ہے کہ نواز شریف سے چوہدری شوگر ملز منی لانڈنگ کیس میں تفتیش کرنا چاہتے ہیں،
لیکن نوازشریف جیل میں تفتیش کے دوران بالکل تعاون نہیں کرتے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کئے جانے کا امکان ہے جس کے بعد انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو احتساب عدالے لائے جانے کے پیش نظر رہنماؤں اور کارکنوں کو اظہار یکجہتی کیلئے پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔