لاہور(این این آئی)احتساب عدالت نے قو می احتساب بیورو (نیب)کو چوہدری شوگرملز کیس میں کوٹ لکھپت جیل میں قائد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے تفتیش کرنے کی اجازت دیدی۔نیب پراسیکوٹر حافظ اسد اعوان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ نواز شریف اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں،نیب کو چوہدری شوگر ملز کیس میں ان سے تفتیش کرنی ہے۔جیل کا قیدی ہونے کی وجہ سے میاں نواز شریف تفتیش کے لیے نیب آفس پیش
نہیں ہو سکتیلہٰذاعدالت جیل میں ان سے تفتیش کی اجازت دے۔نیب کے مطابق چوہدری شوگر ملز کیس میں میاں نواز شریف سے تفتیش بہت ضروری ہے جس کے بغیر کیس آگے نہیں بڑھ سکتا۔ عدالت نے نیب کی درخواست پر میاں نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔خیال رہے کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو بھی گرفتار کر رکھا ہے جو جسمانی ریمانڈ کے بعد اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔