بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

انٹرن شپ پروگرام میں 35ہزار نوجوانوں کو شامل کرنے کا اعلان،رجسٹریشن شروع،تفصیلات جاری

datetime 10  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر مراد سعید نے 35ہزار نوجوانوں کو انٹرن شپ پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کم پڑھے لکھے نوجوان بھی روزگار کیلئے انٹرنشپ کر سکیں گے، نوجوان پاکستان پوسٹ کی ویب سایٹ پر رجسٹر ہوں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نوجوانوں کیلئے انٹرن شپ پروگرام کا آغازکردیا، وفاقی وزیر مراد سعید نے 35ہزارنوجوانوں کو پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ سے انٹرن شپ پروگرام کا   آغازدیا گیا، کم پڑھے لکھے نوجوان بھی روزگار کیلئے انٹرنشپ کر سکیں گے، ای کامرس، انشورنس ایجنسیز اور پارسل ڈیلوری کی ٹریننگ دی جائے گی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بارہ سروسز کی ٹریننگ سے نوجوان کاروبار خود شروع کرسکتے ہیں، انٹرشپ پروگرام بیک وقت 1200 پوسٹ آفسز سے ہوگا اور تربیت کے بعد وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کا حصہ بن سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کا پہلا سیشن4 نومبر سے شروع کردیا جائے گا، نوجوان پاکستان پوسٹ کی ویب سایٹ پر رجسٹر ہوں۔یاد رہے رواں سال مئی میں وفاقی کابینہ نے ”کامیاب جوان ”پروگرام کی اصولی منظوری تھی، عثمان ڈار کا کہنا تھا نوجوانوں حکومتی منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لییتیار ہو جائیں، کامیاب جوان پروگرام ملک کے نوجوانوں کی قسمت بدل سکتا ہے۔بعد ازاں اقوام متحدہ نے“کامیاب جوان پروگرام”کی کامیابی کے لئے تعاون کی پیشکش کی تھی، حکام کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مالی اورتکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے جبکہ کا کہنا تھا عثمان ڈاراقوام متحدہ کیساتھ مل کرنوجوانوں کی فلاح وبہبودپرکام کریں گے۔بعد ازاں جولائی میں وزیراعظم عمران خان نے ’اسٹارٹ اپ پاکستان پروگرام‘ کو جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور ملک میں اونٹری پرینورشپ کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…