لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ نوازشریف نے فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔کوٹ لکھپت جیل لاہور میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ فضل الرحمان آزادی مارچ کے دولہا ہیں اور ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے تمام رہنما نواز شریف کی
قیادت میں متفق ہیں، نواز شریف اور مریم نواز پر عزم ہیں اور فیصلہ کیا ہے کہ ہم نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ میں شرکت پر تین دفعہ قبول ہے کہہ چکی ہے، دھرنے کے قائد مولانا فضل الرحمان اور ہم سب مقتدی ہوں گے، آزادی مارچ کے دلہا مولانا فضل الرحمان اور جو گھر جائے گی وہ دلہن ہوگی۔