دھرنے کے دوران پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ نہیں کیا جائیگا بس حکومت مولانا کو یہ 3چیزیں فراہم کرے،پیشکش کر دی گئی

10  اکتوبر‬‮  2019

لاہور (آن لائن،این این آئی ) وفاقی حکومت امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کو دھرنے کے دوران کنٹینر، بریانی اور ٹینٹ فراہم کرے۔ یہ مطالبہ پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرار داد میں کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا ہے

کہ وزیراعظم عمران خان نے عام انتخابات میں جیتنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کو دھرنے کے لیے کنٹینر، بریانی اور ٹینٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔عظمیٰ بخاری نے وفاقی حکومت کو اپنی جمع کرائی گئی قرار داد میں یاد دلایا ہے کہ امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان، عمران خان کی خواہش پر دھرنے کے لیے اسلام آباد آرہے ہیں۔ پی ایم ایل (ن) کی رکن اسمبلی نے اپنی جمع کرائی گئی قرارداد میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ ایوان حکومت کو پرامن دھرنے کی یقین دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے حکومت کو یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ دھرنے کے دوران پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ بھی نہیں کیا جائے گا۔عظمیٰ بخاری نے اپنی قرارداد کے ذریعے خبردار کیا ہے کہ اگر احتجاجی دھرنے کو طاقت کے ذریعے روکنے کی کوشش کی گئی تو جمہوریت کو خطرہ ہو سکتا ہے تو حکومت طاقت کے استعمال سے اجتناب برتے ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عباس آفریدی نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان کردیا۔ ایک بیان میں عباس آفریدی نے کہاکہ آزادی مارچ نواز شریف کے بیانیہ ووٹ کو عزت دو کا دوسرا حصہ ہے، آزادی مارچ میں مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان بھرپور شرکت کریں۔

عباس آفریدی نے دعوی کیاکہ یہ لانگ مارچ دنیا کا سب سے بڑا لانگ مارچ ہوگا، دنیادیکھے گی کہ اس لانگ مارچ سے اس نالائق حکومت سے ہماری جان چھوٹے گی۔عباس آفریدی نے کہاکہ یہ آزادی مارچ قوم کو نااہل حکمرانوں سے آزادی و نجات دلائے گا، لانگ مارچ کی کامیابی کے بعد ملک دوبارہ ترقی کی راہ پر ڈالیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اصل میں لانگ مارچ پاکستان کی بقاء کیلئے ہے، انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت نے پاکستان کو دوبارہ اندھیروں کی طرف دھکیل دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…