اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن آزادی مارچ کی قیادت سکھر سے کریں گے۔جمعیت علماء اسلام(ف) صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹر ی اطلاعات محمد سمیع سواتی کے مطابق صوبہ سندھ میں کراچی سے کشمور تک 29 اضلاع میں جماعتی نظم ہے۔آزادی مارچ کے لئے سندھ بھر سے کارکنوں کی شرکت کے لئے گاڑیوں کی بکنگ کرلی گئی ہے اس سلسلے میں گاڑیوں کے مالکان
کو بکنگ کی 50 فیصد رقم کی ادائیگی ہوچکی ہے۔سندھ سے6سو سے زائد گاڑیاں آزادی مارچ میں شامل ہونگی۔27 اکتوبر کوآزادی مارچ صوبہ سندھ کا قافلہ روانہ ہوگاجبکہ کراچی سے ملحقہ صوبہ بلوچستان کےاضلاع جن میں حب ،خضدار،لسبیلہ اور وڈ وغیر شامل ہیں سے قافلہ بھی کراچی پہنچیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ سب مولانا فضل الرحمن نے اعلان کیا تھا کہ آزادی مارچ 31اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا۔