اسلام آباد (این این آئی)اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاجس کے مطابق اکتوبر میں سوئی ناردرن کیلئے 10 اعشاریہ 72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ مقرر کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کیلئے ایل این جی ٹیرف 10 اعشاریہ 71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دیا گیا،ستمبر کیلئے سوئی ناردرن کا ایل این جی ٹیرف 10 اعشاریہ 07 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ستمبر میں سوئی سدرن کا ایل این جی ٹیرف 10 اعشاریہ 04 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھا۔