بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اوربھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سعودی عرب بلا لیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے 29 اکتوبر کو سعودی عرب کے دورے کا امکان ہے۔سفارتی ذرائع نے ہم نیوز کو بتایاہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں ہونے والے سرمایہ کاری سمٹ میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی ہے۔ سرمایہ کاری سمٹ 29 سے 31اکتوبرتک ریاض میں منعقد ہوگا۔ذرائع کے مطابق کہ بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی کو بھی سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل 19ستمبر کو بھی وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کیا تھا۔

عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر جدہ پہنچے تھے۔معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذوالفقاربخاری اور مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ جدہ کے رائل ٹرمینل پر گورنرمکہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا تھا۔خیال رہے کہ عمران خان سعودی عرب سے ہی اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہو ئے تھے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا یہ چوتھا دورہ سعودی عرب ہوگا۔ وہ اس سے قبل وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد 3 بار سعودی عرب کا دورہ کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…