کراچی(این این آئی)سال 2018 کے دوران ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 2.63 ملین تک پہنچ گئی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعدادو شمار کے مطابق سال 2017 کے دوران 1.84 ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے تھے ۔ اس طرح سال 2017 کے مقابلے میں سال 2018 کے دوران گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں
0.79 ملین یعنی 43 ملین اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ عوام بڑی تعداد میں ٹیکس گوشوارے جمع کروا رہے ،سال 2019 کے دوران اس میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایکٹو ٹیکس پیئرز کی موجودہ لسٹ(اے ٹی ایل)فروری 2019 کے اختتام تک نافذ العمل ہے ، سال 2019 میں گوشوارے جمع ہونے کی بنیاد پر نئی اے ٹی ایل مارچ 2019 میں جاری کی جائے گی۔