کراچی(این این آئی)آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے کیس میں نامزد پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹر نے پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کرلی۔سندھ ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی رہنما منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں کیس کی سماعت ہوئی۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ منظور وسان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں،
حتمی رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت دی جائے، عدالت نے نیب سے منظور وسان کے خلاف 11 دسمبر کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔سندھ ہائیکورٹ میں منظور وسان نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ہمارے لیے جیلیں نئی نہیں ہیں، ایسے وقت کے لیے تیار رہتے ہیں،حالات ایسے ہیں کہ حکومت جانے کے لیے تیاری کرے۔ نیب نے منظور وسان کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا۔