بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بے شرموں کے ٹولے نے شوکت خانم جیسے ادارے کو معاف نہیں کیا لنگر خانے انکے شر سے کیسے بچیں گے؟تحریک انصاف نے ن لیگ کو کھری کھری سنا دیں

datetime 9  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے مریم اورنگزیب کے بیان پر کہا ہے کہ سماجی بہبود کے کاموں کا مذاق اڑانا نون لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔ ایک بیان میں ترجمان تحریک انصاف احمدجواد نے کہاکہ بے شرموں کے اس ٹولے نے شوکت خانم جیسے ادارے کو معاف نہیں کیا لنگر خانے انکے شر سے کیسے بچیں گے۔

ترجمان تحریک انصاف  نے کہا کہ کروڑوں لوگوں کا رزق اپنی تجوریوں میں بھرنے والا بے رحم ٹولہ ’’لنگر‘‘کے اجراء  پر سیخ پا ہورہا ہے۔احمد جواد نے کہاکہ اخلاقی دیوالیہ پن کا یہ عالم ہے کہ غریب شہریوں کو دووقت کا کھانا ملتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔احمد جواد نے کہاکہ مریم بی بی جن کروڑوں لوگوں کو آپ کے قائد نے دو وقت کی روٹی سے محروم کیا انہیں کھانا دے رہے ہیں۔ احمد جواد نے کہاکہ اپنے دور حکومت میں عوام سے روزگار چھیننے اور اربوں چوری کرنے کی بجائے مرغیاں اور انڈے ہی تقسیم کئے ہوتے تو پاکستان کی حالت بہتر ہوتی۔انہوںنے کہاکہ پیلی ٹیکسیوں سے سستے تندوروں تک آپ نے ہر قدم غریب کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے نہیں اپنی جیبیں گرم کرنے کیلئے اٹھایا۔احمد جواد نے کہاکہ آج ریاست بطور ’’ماں‘‘رحم اور احساس کے جذبات تلے اپنے نچلے طبقے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے تو انہیں تکلیف ہورہی ہے۔احمد جوا د نے کہاکہ مریم بی بی نواز شریف کی طرح وزیراعظم کا باہر جائیدادیں بنانے اور لوٹ مار کرکے اولاد کی تجوریاں بھرنے کا کوئی ایجنڈا نہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان سے غربت کا خاتمہ اور غریب عوام کی سرپرستی وزیراعظم کا کلیدی ہدف ہے، حاصل کرکے رہیں گے۔‎

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…