اسلام آباد (این این آئی) رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں حاصل کردہ بیرونی قرض اور گرانٹ کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق جولائی تا اگست 1 ارب 48 کروڑ ڈالر قرض اور 13 کروڑ 22 لاکھ ڈالر گرانٹ حاصل کی گئی ہے۔ عالمی مالیاتی اداروں سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر حاصل کئے گئے جبکہ کمرشل بینکوں سے 32 کروڑ ڈالر لئے گئے۔حکومت نے موجودہ مالی سال بیرونی ذرائع سے تقریبا 13 ارب ڈالر قرض لینے کا منصوبہ بنایا ہے۔