لاہور (این این آئی ) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ جمہوری نظام میں عوام کی تکالیف اور مسائل کا مداوا حکومت کی اولین ذمہ داری تصور کیا جاتا ہے اور ملک میں آئینی، جمہوری، پارلیمانی حدود کی ہر صورت سب کو پابندی کرنا ہوتی ہے مگر تحریک انصاف کی حکومت نے ملک و قوم کو معاشی بدحالی کی دلدل میں دکھیل کر عوام اور ملک دشمنی کا ثبوت دیاہے ،حکومت غیر آئینی، غیر جمہوری اور آمرانہ روش مزید اختیار نہ کرے ۔ اپنے ایک بیان میں
انہوں نے کہا کہ او آئی سی مسئلہ کشمیر کو حل اور مودی حکومت کو کرفیو ختم کرنے پر دبائو بڑھائے، کشمیر میں بچوں کی گرفتاری وتشدد پر خاموشی مجرمانہ فعل ہے۔ملک کے نا اہل حکمرانوں سے خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی ایک جانب مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کررکھا ہے دوسری جانب کاروباری صورتحال بہتر نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ذہنی مریض بنتے جا رہے ہیں۔ جس کے باعث غریب عوام کو دووقت کی روٹی کا حصول مشکل ترین ہوتا جارہا ہے۔