اسلام آباد (این این آئی)اوورسیزپاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں اپنی نوعیت کا پہلا پولیس سٹیشن قائم کردیاگیا،پولیس سٹیشن کاافتتاح معاون خصوصی ذوالفقار بخاری (آج) پیر کو کریں گے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقاری بخاری کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پولیس سٹیشن کامقصد سمندرپارپاکستانیوں کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرناہے،سمندرپارپاکستانیوں کے
اکثرمسائل ان کے موجودنہ ہونے سے التواکا شکارہوتے ہیں،اعلامیہ میں کہا گیا کہ سمندرپار پاکستانیوں کوزمین اورپراپرٹی کے مسائل کااکثرسامنارہتاہے، یہ پولیس سٹیشن اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے،معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے کہا کہ مستقبل میں اس قسم کے مزیداقدامات اٹھائے جائیں گے،حکومت سمندرپارپاکستانیوں کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔