اسلام آباد (آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ کسی وجہ سے ملیحہ لودھی کو اقوام متحدہ میں مندوب کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے وہ اپنے عہدے کی مدت مکمل کر چکی تھیں، جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں بطور پاکستانی مندوب تقرری کی
مدت مکمل کر لی تھی اور اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ انہیں کسی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔ ملیحہ لودھی نے بھرپور انداز میں اور پوری وابستگی کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی ہے اور انہوں نے بڑی مہارت کے ساتھ اور عزم کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی کا دورہ مرتب کیا۔ ملیحہ لودھی کی پاکستان کے لئے خدمات قابل تعریف ہیں۔