منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

قریبی ساتھی نے عمران کو کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف سے تھوڑے پیسے لے کر ان کو چھوڑ دو، معاف کر دوں،آخری عمر میں ہے خوار مت کرو۔انہوں نے کیا جواب دیا؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف ایک ہی گاڑی کے دو پیہے ہیں، راولپنڈی اسلام آباد میں ڈینگی ہے مولانا صاحب وہاں نہ آئیں تو بہتر ہیں، شہباز شریف لانگ مارچ کا حصہ نہیں ہوں گے، آج زرداری اور بلاول کی سیاست مختلف ہے،  میں نے عمران کو کہا کہ تھوڑے پیسے لے کر ان کو چھوڑ دو معاف کر دوں، آخری عمر میں ہے خوار مت کرو۔انہوں نے انکارکردیا،

عمران خان نے اس ملک کو ڈوبنے سے بچایا ہے، ناامید ہونے کی ضرورت نہیں عمران خان اپنے 5 سال پورے کریں گے۔کراچی میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں ڈینگی ہے مولانا صاحب وہاں نہ آئیں تو بہتر ہیں، شہباز شریف لانگ مارچ کا حصہ نہیں ہوں گے، آج زرداری اور بلاول کی سیاست مختلف ہے، آج شہباز شریف کی اور نواز شریف کی سیاست مختلف ہے جب کہ لاہور جیل میں ایک صاحبزادی سے موبائل برآمد ہوا ہے جس میں سب کا پتہ چل گیا ہے یہ لوگ ملک میں افراتفری سے گریز کریں۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی پر قابو اور معیشت کو صحیح ڈگر پر عمران خان لایا ہے، عمران خان نے اس ملک کو ڈوبنے سے بچایا ہے، ناامید ہونے کی ضرورت نہیں عمران خان اپنے 5 سال پورے کریں گے،5 افراد کو عمران خان این آر او دے دیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے میں مسافروں کی تعداد 80 لاکھ ہوگئی ہے۔ جناح ٹرین کے ساتھ اکنامی کوچز بھی لگائی جائیں گی، 15 اکتوبر کو جناح ٹرین کا افتتاح کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کا شروع ہونا کراچی والوں کے لیے بڑی خوشخبری ہوگی۔ ریلوے قوم کا سستا ترین سفر ہے، ریلوے کی آمدنی میں بہتری آئی ہے۔ میں ریلوے اور عمران خان کو جوابدہ ہوں کسی اور کو نہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے ساتھ میں بھی چین جا رہا ہوں۔

عمران خان نے مودی کا چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا، عمران خان نے کشمیر کا مسئلہ جس طرح اٹھایا ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔اس موقع پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی درخواست عدالت نے ختم کردی ہے اور  اللہ نے مجھے سرخرو کر دیا ہے، وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ مولاناصاحب جیسے بہت سے آئے اور چلے گئے، ان کے لئے اڈیالہ جیل میں بیڈ لگوا دیے ہیں، ان کو ویلکم کریں گے تمام انتظام بھی کراکر دیں گے۔

شہبازشریف نے ساری زندگی بے ایمانی اورچوری کی، شہبازشریف جیسے لوگوں نے عوام کی زندگی اجیرن کی۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مولاناصاحب نے کہا ہم دیر تک بیٹھنے آرہے ہیں، مولاناصاحب جیسے بہت سے آئے اور چلے گئے، ان کیلئے اڈیالہ جیل میں بیڈ لگوا دیے ہیں،ان کو ویلکم کریں گے تمام انتظام بھی کراکردیں گے۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا نوکریاں ملیں گی ورنہ میری تکہ بوٹی کردینا، اس سوال پر شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس ختم کروادی۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…