اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے موسم کی خرابی کے باعث دورہ اسکردو منسوخ کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جواد احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز اسکردو میں جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا تاہم موسم کی خرابی کے باعث
وزیرا عظم عمران خان نے اپنا اسکردو کا دورہ منسوخ کردیا۔،وزیراعظم عمران خان جلسے سے خصوصی خطا ب کرنا تھا۔ پیر کو چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے ذمہ داران کو بھرپور تیاریوں کی ہدایت کی تھی بتایا گیا کہ ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری کرنل (ر) امان اللہ جلسے کے انتظامات کی نگرانی کریں گے ،جلسہ عام 4 اکتوبر کو دن اڑھائی بجے اسکردو میونسپل کمیٹی گرانڈ میں منعقد کیا جائے گا ۔چیف آر گنائزر سیف اللہ نیازی کے مطابق گلگت بلتستان پاکستان کا نہایت اہم حصہ ہے، تحریک انصاف کا پیغام نہایت تیزی سے گلگت بلتستان میں پھیل رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ 4 اکتوبر کو اسکردو میونسپل کمیٹی گرانڈ میں وزیراعظم کا فقیدالمثال استقبال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنے تاریخی خطاب میں وزیراعظم گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کا روڈ میپ عوام کے سامنے رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ کارکن وزیراعظم کے گلگت بلتستان میں تاریخی استقبال کی تیاریاں کریں۔انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔