اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم سے طالبان وفد کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاش اعوان نے افغان طالبان کی وزیراعظم کیساتھ ملاقات کی تردید کر دی ہے ۔ انہوں نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ طالبان وفد کا دفتر خارجہ میں مذاکرات مفاہمتی عمل نیک شگون تھا، پاکستان نے ہمیشہ
علاقائی اور عالمی امن کیلئے مثبت ماحول پیدا کرنے میں گراں قدر کردار ادا کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز طالبان وفد کی وزیر خارجہ سے ملاقات اسی سلسلے کی کی کڑی تھی ، ہم پر امید ہیں آنے والے وقت میں مثبت نتائج دیکھنے کو ملیں گے ۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے افغان طالبان وفد کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔