اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے (بی آر ٹی)کے سابق چیف ایگزیکٹو الطاف اکبر درانی کی برطرف کیخلاف اپیل واپس لینے پر خارج کر دی جبکہ دوران سماعت انکشاف ہوا ہے کہ منصوبے کا باقاعدہ ڈیزائن نہیں بنا ۔مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جسٹس عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپیل کی سماعت کی، درخواست گزار وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے
موکل پر منصوبے میں بے قاعدگیوں کا کوئی الزام نہیں ۔ الطاف اکبر کو اس کیلئے نشانہ بنایا گیا کہ انہوں نے قبول نہیں کیا۔ ایک سال سے 2سو سے زائد بسیں کھڑی کھڑی خراب ہو رہی ہیں ۔ جسٹس قاضی عیسیٰ نے سوال کیا کہ سنا تھا کہ پشاور میٹرو منصوبے کی انکوائر ی ہو رہی ہے ، اس کا کیا بنا ؟وکیل نے کہا معلوم نہیں ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ بی آر ٹی منصوبہ کسی نے ڈایزئن ہی نہیں کیا ۔