جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

جب امریکا ٹیکس دینے والی عوام کا پیسہ افغان جنگ میںبرباد کر رہا تھا تب چین نے اپنا پیسہ صحیح جگہ لگایا ، وزیراعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی پر بیٹھ کر امریکا کو ہی آئینہ دکھا دیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کشمیر کی صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا، میری وضاحت کی وجہ سے انہوں نے کشمیر کی صورتحال پر بیان دیا، امریکا کو اپنا وزن اقوام متحدہ کے پلڑے میں ڈالنا چاہیے، اگر مسئلہ کشمیرحل نہ کیا گیا تو یہ اقوام متحدہ کی مکمل ناکامی ہوگی۔ایشیاسوسائٹی سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ

کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کو کرنا چاہیے، کیا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی 9 لاکھ فوج دہشت گردی روکنے کے لیے ہے؟ خطیمیں جنگ ہوئی تو صرف تیل کی قیمت میں اضافہ ہی غربت بڑھا دے گا، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں یہی ایکشن لینے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ہرممکن کوشش کررہے ہیں،مسئلہ کشمیر انتہائی پیچیدہ ہے،عالمی رہنمائوں کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سمجھانے میں کامیاب رہا ہوں،صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ثالثی کا کہا تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے اسلامی دہشت گردی جیسے الفاظ استعمال کر رہا ہے، پاکستان اور بھارت کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کو آزادانہ فیصلے کی اجازت دیں۔انہوں نے کہا کہ تاریخ پر نظر ڈالیں تو تمام جنگیں غلط حساب کتاب لگانیکی وجہ سے ہوئیں، افغانستان کی جنگ کے بارے میں خیال کیا گیا تھا چند ہفتے چلے گی، میں جنگ کی دھمکی نہیں دے رہا،دنیا کو صورتحال سے خبردار کر رہا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ جانتے ہوں گے کہ یہ ایک ایسی جنگ تھی جس سے کسی قسم کے نتائج حاصل نہیں ہوئے۔آپ میں سے کسی کو یہ سوال کرنا چاہئیے بلکہ اگر میں امریکی ہوتا تو میں یہ سوال ضرور کرتا کہ آپ تیرہ سو ارب ڈالر اس جنگ میں جھونک چکے ہو ، آخر اس سے کیا حاصل کر لیا؟وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ جب

امریکی افغان جنگ پہ اپنے ٹیکس دینے والی عوام کا پیسہ برباد کر رہے تھے تو اس دوران چائنا نے اپنا پیسہ صحیح جگہ لگایا اور آپ سے بہتر سڑکیں بنائیں۔۔آپ میں سے کسی کو یہ سوال کرنا چاہئیے بلکہ اگر میں امریکی ہوتا تو میں یہ سوال ضرور کرتا کہ آپ تیرہ سو ارب ڈالر اس جنگ میں جھونک چکے ہو ، آخر اس سے کیا حاصل کر لیا؟ یو این سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں انہیں قائل کرنیکی کوشش کروں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کرفیو ہٹنے کے بعد پاکستان اور بھارت کیدرمیان کشیدگی بڑھ سکتی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں خونریزی ہوئی تو پاکستان میں بھی صورتحال خراب ہوگی، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اْجاگر کرنے کے لیے میں نے ہر ممکن کوشش کی، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ہم اپنی بہتر کوشش ہی کرسکتے ہیں۔ایشیاسوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں رہنے والے

کروڑوں مسلمانوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، عالمی برادری کو کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھی توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نبی کریمﷺ نے ہی سب سے پہلے فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی، قانون کی حکمرانی مہذب اور غیرمہذب معاشریمیں تمیز کرتی ہے، میں نے منتخب ہونے کے بعد ہمسایہ ملک کو مذاکرات کی دعوت دی۔وزیراعظم عمران خان نے

مزید کہا کہ امیر ممالک امداد نہ دیں،امداد غریب ممالک کی مدد نہیں کرتی، دنیا میں منی لانڈرنگ روکنے کے لیے سخت قوانین کی ضرورت ہے،خطے میں امن سے دنیا کی بڑی کمپنیز سرمایہ کاری کے لیے تیار ہوںگی، نائن الیون کے بعد پاکستان میں سیاحت کا شعبہ شدید متاثر ہوا، پاکستان میں ہم نیمسلح تنظیموں کے خلاف کارروائی کی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…