بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

ہاسٹل کے عملے کو بلا کر دروازہ کھلوایا۔ بستر پر نمرتا بے ہوش پڑی تھی اور۔۔! ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کی لاش، 2 سہیلیوں کے بیانات سامنے آگئے،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 23  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ (این این آئی) ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کی سہیلیوں نے بتایا کہ نمرتا کماری کے گلے پر مضبوطی سے دوپٹہ بندھا ہوا تھا۔ گلے سے بندھا دوپٹہ قینچی سے کاٹنے کی کوشش کی تو کٹ نہ سکا پھر دوپٹے کو دانتوں سے کھولا۔تفصیلات کے مطابق:ڈینٹل کالج کی طالبہ کی لاش ملنے سے متعلق 2سہیلیوں کے بیانات سامنے آگئے، جس میں سہیلی نے بتایا کہ نمرتا نے فون اٹینڈ نہ کیا،کمرے تک پہنچے تودروازہ بندتھا۔

کھٹکھٹانے کے باوجودنمرتانے دروازہ نہ کھولا۔ کھڑکی سے دیکھاتونمرتا بستر پر گری ہوئی تھی۔ سہیلی نے بیان میں کہا کہ دوسری سہیلیوں اور ہاسٹل کے عملے کو بلا کر دروازہ کھلوایا۔ بستر پر نمرتا بے ہوش پڑی تھی۔ گلے میں دوپٹہ بندھاتھا۔ ہوش میں لانے کے لیے نمرتاکے چہرے پرپانی کے چھینٹے مارے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ نمرتا کماری کے گلے پر مضبوطی سیدوپٹہ بندھا ہوا تھا۔ گلے سے بندھا دوپٹہ قینچی سے کاٹنے کی کوشش کی تو کٹ نہ سکا۔ گلے پر بندھے دوپٹے کودانتوں سے کھولا۔ پھر نمرتا کو اسپتال لے گئے تو ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔دریں اثناء لاڑکانہ پولیس نے نمرتا کماری قتل کیس کا مقدمہ درج کرانے کیلئے اہلخانہ کو خط لکھا ہے۔ ایس ایس پی لاڑکانہ نے نمرتا کماری قتل کیس مقدمے درج کرانے کیلئے نمرتا کے بھائی ڈاکٹروشال کو خط لکھا تھا، جس میں کہا تھا کہ ہائی پروفائل کیس کی تحقیقات کیلئے تعاون کی ضرورت ہے۔ واقعے کی فوری طور پر ایف آئی آر درج کرائی جائے۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد واقعے کے اصل حقائق سامنے لاسکیں گے۔ اہلخانہ سے درخواست ہے آئیں اور مقدمہ درج کرائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالج کے طلبااورانتظامیہ کو نمرتااور زیرحراست 2افرادکی دوستی کا علم تھا۔ واقعے کی عدالتی تحقیقات کا تاحال آغاز نہیں ہوسکا۔ حکومت سندھ نے3 روز قبل عدالتی تحقیقات کے لیے حکم نامہ جاری کیا تھا۔علاوہ ازیں پاک سرزمین پارٹی سند ھ کونسل کے صدر شبیر قائم خانی نے کہا ہے کہ

ڈاکٹر نمرتا کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں کیونکہ اس واقعہ سے عوام میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے، سندھ حکومت کی بے حسی کے باعث اس طرح کے واقعات کا بڑھنا افسوسناک ہے، سندھ کے تعلیمی اداروں میں حکومتی غفلت کے باعث طلبہ وطالبات ہراساں خوفزدہ ہیں سندھ میں اقلیتی برادریاں مل جل کررہ رہی ہیں ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے ڈاکٹر نمرتا کیس میں تمام تر صلاحتیں استعمال کی جائیں اور انصاف کے تقاضے جلد ازجلد پورے کئے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…