پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا کابینہ میں ممکنہ ردوبدل توسیع کامعاملہ،کونسے وزیروں کے قلمدن تبدیل ہونگے ؟وزیر اعلیٰ محمود خان کو اختیار مل گیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور( آن لائن ) خیبرپختونخوا کابینہ میں ممکنہ ردوبدل اور توسیع کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلی محمود خان کو خود فیصلہ کرنے اختیار دے دیا۔وزیراعلی ہاس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ جو بھی تبدیلی کرنی ہے وہ میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر

کی جائے۔ذرائع نے بتایا کہ چار وزرا کے محکموں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم کسی کو فارغ نہیں کیا جائے گا۔بتایا جارہا ہے کہ وزیر صحت ہشام انعام، وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد اور وزیر مواصلات اکبر ایوب کے محکمے تبدیل ہوں گے جبکہ مشیر تعلیم ضیا اللہ بنگش کو بھی متبادل محکمہ دیاجا سکتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کو ہائر ایجوکیشن، وزیر خزانہ تیمور سلیم کو تعلیم کے اضافی محکمے حوالہ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔کابینہ میں قبائلی اراکین صوبائی اسمبلی اور خواتین کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔وزیراعلی محمود خان نے پی ٹی آئی کے قریبی ساتھیوں سے اس حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے جبکہ ردوبدل اور توسیع کا اعلان وزیراعظم کی امریکہ سے واپسی پر متوقع ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…