اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی معاشی صورتحال اب کیسی ہے؟،آئی ایم ایف مشن کا دورہ مکمل، اعلامیہ  جاری کردیاگیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) آئی ایم ایف عملے کا دورہ پاکستان مکمل ہو گیا،پاکستان کے پروگرام کا پہلا سہ ماہی جائزہ لینے کیلئے آئی ایم ایف مشن اکتوبر کے آخر میں دورہ کرے گا۔آئی ایم ایف اعلامیہ جاری کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد نے اسلام آباد اور کراچی کا دورہ کیا،دورے میں ملک کی معاشی پالیسیوں پر عملدرآمد پر بات چیت کی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان کا معاشی پروگرام اچھے آغاز کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، مضبوط اور پائیدار ترقی کیلئے ضروری اصلاحات پر عملدرآمد درکار ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے پروگرام کا پہلا سہ ماہی جائزہ لینے کیلئے آئی ایم ایف مشن اکتوبر کے آخر میں دورہ کرے گا۔اعلامیہ کیمطابق پاکستان نے ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ کے ساتھ منسلک کردیا جس کے مثبت اثرات آئے۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ بیرونی سرمائے میں توازن آیا ایکسچینج ریٹ میں یک دم تبدیلی کم ہوئی جبکہ زری پالیسی سے مہنگائی کم کرنے میں مدد ملی،ملک کی ٹیکس وصولیوں میں ڈبل ڈیجٹ اضافہ ہوا،ایف بی آر نے ٹیکس انتظامیہ کو بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کیئے،آئی ایم ایف مشن نے گذشتہ مالی سال کے خراب مالیاتی نتائج کا جائزہ لیا۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ گزشتہ مالی سال کے مالیاتی نتائج رواں مالی سال کے اہداف پر اثر انداز نہیں ہوں گے،پروگرام میں طے سماجی شعبے کی بہتری کیلئے اقدامات پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 2 اعشاریہ 4 فیصد رہنے کا امکان ہے،آئندہ مہینوں میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا اندازہ ہے تاہم معیشت کو ابھی بھی اندرونی اور بیرونی چیلنجز اور خطرات لاحق ہیں۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ اصلاحات ایجنڈا پر تیز تر بنیاد پر عملدرآمد کیا جائے

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…