اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے افغان وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ یہ بیان غیر ضروری اور غیر زمہ دارانہ ہے۔ ترجمان نے کہاکہ افغان سرحد تمام متعلقہ بین الاقوامی قوانین اور کنونشنوں کے مطابق دونوں ممالک کے مابین ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ، سرکاری سرحد ہے۔
انہوں نے کہاکہ 24/7 پاک افغانستان سرحد کے ساتھ طورخم پوائنٹ کا افتتاح دونوں اطراف کے عوام اور تاجروں کی سہولت کے لئے ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے بیانات سے دونوں ممالک کے مابین امن اور تعاون کا عزم کمزور کر سکتے ہیں، ایسے بیانات سے پرہیز کیا جانا چاہئے