پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

ہمارا راستہ روکا گیا تو پورا ملک جام کردیں گے، مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان کر دیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ ہمارا راستہ روکا گیا تو پورا ملک جام کردیں گے، پی ٹی آئی اورطاہرالقادری کادھرنا جائز حکومت اور ہمارا دھرنا ناجائز حکومت کے خلاف ہے، خورشید شاہ کی گرفتاری احتساب نہیں سیاسی ہے،کرتاپورہ پر بات ہوسکتی ہے تو کشمیر پر کیوں نہیں ہوسکتی، ن لیگ سے مشاورت کی وجہ سے 16 سے 31 اکتوبرکے مابین دھرنے کا اعلان کریں گے،سعودی آئل فیلڈ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی (ف)نے یہاں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ کیلئے قائم کمیٹیاں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں،مجلس عاملہ نے تمام کمیٹیوں کو جلد روابط مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،آزادی مارچ کے روٹس کا تعین کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں،راستے کی مشکلات حل کرنے کیلئے مرکزی مانیٹرنگ سیل قائم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یکم سے 15 اکتوبر کے درمیان آزادی مارچ کرنا چاہتے تھے، سولہ سے 31 اکتوبر کے درمیان ن لیگ کی مشاورت سے آزادی مارچ کی تاریخ کا ترین کرینگے،سیاسی جماعتیں ہماری تیاریوں پر اعتماد کریں ؎انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی آئل فیلڈ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔سعودی عرب کو یقین دلاتے ہیں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے،ریاستی اداروں سے کوئی تصادم نہیں چاہتے، ہم پرامن رہیں گے،انشاء اللہ تصادم کی کوئی نوبت نہیں آئے گی،ادارے بھی نااہل حکومت کی پشت پناہی نہ کریں،خورشدید شاہ کی گرفتاری بھی سیاسی ہے،خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، یہ احتساب نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر ہمارا راستہ روکا گیا تو ملک جام ہوجائے گا،پی ٹی آئی کا دھرنا جائز حکومت کیخلاف تھا ہمارا ناجائز حکومت کیخلاف ہوگا،کرتارپور پر انڈیا سے بات ہو سکتی ہے تو کشمیر پر کیوں نہیں۔انہوں نے کہاکہ

اسلام آباد آزادی مارچ کی چھ کمیٹیاں کام جاری رکھے ہوئے ہیں،مرکزی مجلس عاملہ نے جلد روابط مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،تمام صوبوں کے امراء و نظماء کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی اور مرکزی سطح پر بھی خصوصی سیل قائم کیا جارہا ہے،ہمارا ارادہ یکم تا 15 اکتوبر کا وقت طے کرینگے البتہ ن لیگ سے مشاورت کی وجہ سے 16 سے 31 اکتوبر تک کرینگے،پورا سال 15 ملین مارچ کئے اور کارکنوں نے پورا سال محنت کی، سیاسی جماعتوں سے اپیل کہ وہ ہم پر اعتماد کرے،

سعودی عرب میں ارمکو پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں،مشکل وقت میں سعودیہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی اداروں سے کوئی تصادم نہیں چاہتے ہم مکمل طور پر پرامن رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ،ناجائز اور نااہل حکمرانوں کی پشت پناہی ریاستی ادارے بھی نہ کریں،تصادم کی کوئی نوبت نہیں آئیگی حالات کو پرامن حالات رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہیں،ہمارے کارکنان اپنی فنڈنگ خود کررہے ہیں اسی کے ساتھ اس مارچ کو کامیاب بنائیں گے پی ٹی آئی اور

عوامی تحریک کا دھرنا جائز حکومت کے خلاف اور ہمارا ناجائز حکومت کے خلاف دھرنا واضح فرق ہے،مولانا فضل الرحمن نے دھمکی دی ہے کہ اگر ہمارے راستے بند ہوئے تو پورا ملک بند ہو جائیگا۔سعودی عرب نے دھرنے رکوانے کیلئے رابطہ کیا ہے؟ کے سوال پر انہوں نے کہاکہ یہ باتیں سوشل میڈیا پر ہیں ایسی کوئی بات نہیں،مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پی ٹی آئی،عوامی تحریک کے مارچ جائز حکومت کے خلاف تھے اور ہمارا مارچ ناجائز حکومت کے خلاف ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آرمی چیف اور سپریم کورٹ کی ثالثی کے سوال غیر سنجیدہ ہیں اس طرح کے غیر سنجیدہ سوال کا جواب نہیں دینا چاہتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…