بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

فواد چوہدری نااہلی کیس کی سماعت،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایسا حکم جاری کردیا کہ وفاقی وزیر کے چودہ طبق روشن ہوگئے

datetime 12  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کونااہلی کیس میں نوٹس جاری کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری

کے نا اہلی کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے اثاثے چھپائے، انہوں نے جہلم کی زمین کوگوشواروں میں ظاہرنہیں کیا۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ عدالت کو سیاسی معاملات میں مداخلت کیوں کرنی چاہیے، مطمئن کریں، سیاسی معاملات سیاسی فورمز پرحل ہونے چاہئیں، میری عدالت نے ہمیشہ سیاسی کیس میں مداخلت کی حوصلہ شکنی کی۔وکیل نے موقف اختیارکیا کہ فواد چوہدری صادق اور امین نہیں رہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کون سا انسان صادق اورامین ہوگا۔ وکیل نے کہا کہ جہانگیرترین کیس موجود ہیں جن میں نااہلی ہوئی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے خواجہ آصف کونااہل کیا سپریم کورٹ نے بحال کردیا، مثال ہمارے سامنے ہے۔عدالت نے فواد چوہدری کے خلاف نا اہلی کیس میں نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت کی جانب سے الیکشن کمیشن اوروزارت قانون کوبھی نوٹس کرتے ہوئے فریقین سے دو ہفتے میں جواب طلب کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…