اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی آئینی درخواست پر فل کورٹ بنانے کی استدعا کر دی۔ پیر کو دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی کہ میری درخواست کے ساتھ دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل دیا جائے، فل کورٹ بنانے کی عدالتی نظیر سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری بنام ریاست کیس میں موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ میری درخواست میں بہت اہم آئینی سوالات جو
عدلیہ کی آزادی اور صدر مملکت آزاد رائے سے متعلق ہیں۔ درخواست میں کہاگیاکہ میری درخواست میں وفاقی کابینہ کی منظوری اور جس طریقے سے میرے اور میری فیملی کے کوائف اکٹھے کیے گئے ہیں، موجودہ چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل اور اسکے ممبران نے ریفرنس نمبر 427 کے فیصلے میں تعصب ظاہر کیا،درخواست میں کہاگیاکہ موجودہ چیئرمین کونسل صدر عارف علوی کی طرف سے دائر ریفرنس سننے کے مجاز نہیں۔