50 ہزار روپے  سے زائد  خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط  میں نرمی،حکومت نے چھوٹ دے دی

25  اگست‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) خواتین کے لیے 50 ہزار روپے یا زیادہ کی خریداری پرذاتی شناختی کارڈ کی شرط  سے چھوٹ دیے جانے کا امکان ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے خواتین کے لیے 50 ہزار روپے یا زیادہ کی خریداری پرذاتی شناختی کارڈ کی شرط  سے چھوٹ دیے جانے کا امکان ہے جبکہ ابھی تاجروں کے ساتھ فکسڈ ٹیکس اسکیم بارے جاری مذاکرات کے تناظر میں معمول کی50 ہزار روپے اور اس سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ  نمبر کی  فراہمی کی شرط کو بھی 30 ستمبر نرم کردیا ہے۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے 50 ہزار کی خریداری

پر خواتین کیلیے ذاتی شناختی کارڈ کی فراہمی ضروری نہیں ہوگی اور اس بارے میں باقاعدہ وضاحت جاری کیے جانیکا امکان ہے اور اس میں یہ تجویز بھی ہے کہ خریداری کرنیوالی خواتین کے بجائے متعلقہ خواتین کے شوہر یا والد کا شناختی کارڈ قابل قبول ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ معاشرتی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ کاروبار کی راہ میں کوئی رکاوٹ ڈالنے یا کسی کو ہراساں کرنے کا ارادہ نہیں ہے ایف بی آر کے مطابق 50 لاکھ سے زیادہ ٹرانزیکشن پر کارروائی سے قبل ممبر آپریشنزسے اجازت لینا ہوگی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…