اسلام آباد (سی پی پی)کرتارپورراہداری پرجاری کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ،جاری کام31 اگست تک مکمل کرلیاجائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دفترخارجہ نے کرتارپورکھولنے سے متعلق اپناہوم ورک تیزکردیا، کرتارپورراہداری کاافتتاح11 نومبرکوپروقارتقریب میں کیاجائے گا ، تقریب سکھ برادری کے بانی باباگرونانک کی سالگرہ سے متعلق ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان
راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ وزیر خارجہ اوردیگروزرابھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔کرتارپورراہداری کے افتتاح کے بعد سکھ یاتری بغیر ویزا دربار پر حاضری دینے آسکیں گے۔خیال رہے جنوری2019میں پاکستان نے معاہدے کا مسودہ بھارت سے شیئرکیا تھا، کرتارپور میں نارووال سے7 گنا بڑا شہرآباد کیا جارہا ہے، نارووال شہر 130 ایکڑ سے 150 ایکڑ اراضی پرمحیط ہے۔