ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مودی سرکار نے تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کیلئے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال شروع کر دیا، صورتحال سخت سنگین ،لڑکے،لڑکیوں کے بعد چھوٹے بچے بھی اغوا کئے جانے لگے

datetime 22  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیار استعمال کررہا ہے سلامتی کونسل میں شامل ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کے ذمے دارہیں، اگرکوئی بھی تنازعہ ہوا تو پوری دنیا لپیٹ میں آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیرمیں کرفیو کو 18 دن ہوگئے ہیں، لوگوں کوخوراک اوردوائیں نہیں مل رہیں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں چھوٹے بچوں کو بھی اغوا کیا جا رہا ہے، کرفیو دنوں کا نہیں لگتا یہ سال تک کا بھی ہوسکتا ہے، مودی سرکارغلط سمجھتی ہے کہ وہ اس سے بچ جائے گی.مشال ملک نے کہا کہ بھارتی سرکار نے تو کشمیریوں کو کچھ سمجھا ہی نہیں ہے، مقبوضہ وادی میں طرح طرح کے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں. حریت رہنما کی اہلیہ نے کہا کہ امریکا کی مسئلہ کشمیرپر ذمے داری بنتی ہے، سلامتی کونسل میں شامل ممالک مسئلے کے حل کے ذمے دارہیں انہوں نے مزید کہا کہ اگرکوئی بھی تنازعہ ہوا تو پوری دنیا لپیٹ میں آئے گی، اگرمسئلے کوحل نہیں کیا گیا تو بات جوہری جنگ کی طرف بھی جاسکتی ہے.یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر جگہ ایک خوفناک خاموشی ہے ، مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر قتل عام کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے ، دنیا بھارت کو کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے سے روکے. مشال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ریڈ الرٹ پر حالات خراب ہیں، یاسین ملک کو21فروری کو ہماری شادی کی سالگرہ پر حراست میں لیا گیا۔

وہ تہاڑ جیل میں 4ماہ سے ڈیتھ سیل میں ہیں، یاسین ملک قید تنہائی میں ہیں ، ہائی ولٹیج بلب لگایا ہوا ہے.مشال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں اس وقت کوئی قانون نہیں ، کٹھ پتلی انتخابات کرائیجاتے ہیں، بھارت جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اورفضائیہ کی نفری بڑھا دی گئی ہے اور بیوروکریسی کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے. ان کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر قتل عام کا منصوبہ بنایاجا رہا ہے، مقبوضہ وادی کو فوجی چھائونی میں تبدیل کردیا گیا ہیے یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا دنیا بھارت کو کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے سے روکے، کشمیری کسی صورت آزادی کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…