بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ہیڈ سلیمان کے مقام پر دریا ستلج کی سطح بلند ، متعدد بستیاں زیر آب پاک فوج اور رینجرز بھی الرٹ،350سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

datetime 22  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حجرہ شاہ مقیم (آن لائن )حجرہ شاہ مقیم کے ملحقہ علاقوں سے گزرنے والے دریائے ستلج میں بھارت کی جانب سے اضافی پانی چھوڑے جانے کے باعث دریا میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے سے ملحقہ بستیاں زیر آب آگیں جہاں رات کو بھی ریسکیو عملہ مستعدی سے علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر

منتقل کرنے میں مصروف ہے جبکہ رات کے وقت ریسکیو اہلکاروں کیلئے کام کرنا انتہائی دشوار اور جان پر کھیلنے کے مترادف ہے اسکے باوجود ہر ممکن حد تک اٹاری کے مقام پر ریسکیو کی 6کشتیاں اور چھ ٹیمیں متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں، پوران اور اٹاری کے مقام پر 350افراد کو ریسکیو کیا گیا جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے،آن لائن کے مطابق ملحو شیخوکا،شریں اور دراز کے میں ابھی سیلابی صورت حال نہیں ہے ڈپٹی کمشنر مریم خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد اور ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو ظفر اقبال ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں، بہترین پیشہ وارانہ ریسکیو عمل پر معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب شہباز گل نے اوکاڑہ ریسکیو عملہ کو شاباش دی ہے، دوسری جانب ڈپٹی کمشنر مریم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ متاثرہ افراد کو سیلابی صورت حال سے نکالنے کے لیے پاکستان آرمی اور رینجرز کے جوان بھی ریسکیو عمل میں مددگار ہیں اور پولیس کے ماہر تیراک بھی چوبیس گھنٹے ہمہ وقت امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…