بلاول بھٹو زرداری دنیا کے بلند ترین مقام پر جا پہنچے، یہ کہاں واقع ہے اور اسکی بلندی کتنی ہے؟جانئے

22  اگست‬‮  2019

اسکردو(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسکردو اور استور کے راستے میں دنیا کے بلند ترین 13 ہزار فٹ بلندی پر سطح مرتفع دیوسائی کے مقام پر مختصر قیام کیا جہاں انہوں نے بلاول ہاؤس کے میڈیا مانیٹرنگ اینڈ رسپانس سیل کے انچارج عثمان غازی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا، عثمان غازی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ایونٹس کی میڈیا منجمنٹ کرتے ہیں، گزشتہ عام انتخابات سے قبل سے عثمان غازی پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ہیں، اسکردو سے استور جاتے ہوئے چیئرمین

پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے آٹھ گھنٹے طویل دشوار گزار پہاڑی راستوں پر سفر کیا اور استور میں جلسے کے بعد زمینی راستے سے ہی واپس اسکردو آئے، دیوسائی کے بلند ترین مقام پر یہ کسی بھی قومی سطح کے لیڈر کا پہلا دورہ ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جب دیوسائی میں بڑا پانی اور شیوسر جھیل کے مقامات پر پہنچے تو سیاحوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا، اسکردو اور استور کے درمیانی راستے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عوام کی جانب سے چیلم، داس کھیرم، نوگام اور گوری کوٹ کے مقامات پر زبردست استقبال بھی کیا گیا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…