پیر‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2026 

تربیلا میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم،پانی کی سطح انتہائی حد تک پہنچنے پر راول ڈیم کے اسپل ویز کو کھول دیا گیا،سائرن بجا کر قریبی آبادی کو الرٹ کیا گیا

datetime 21  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد/لاہور( این این آئی )تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد183000 کیوسک اور اخرج 182700کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد39500 کیوسک اور اخراج39500 کیوسک۔

جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد34600کیوسک اور اخراج10000کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد77300 کیوسک اور اخراج 59700کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد228100 کیوسک اور اخراج 220100 کیوسک،چشمہ آمد224500کیوسک اوراخراج 170000کیوسک، تونسہ آمد273400 کیوسک اور اخراج263200 کیوسک، پنجند آمد64100 کیوسک اور اخراج 48300 کیوسک،گدو آمد 422700کیوسک اور اخراج 386000کیوسک، سکھر آمد363900کیوسک اور اخراج303600 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد182600کیوسک اوراخراج146500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6.049 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1215.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.346 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 645.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.145 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔علاوہ ازیں پانی کی سطح انتہائی حد تک پہنچنے پر راول ڈیم کے اسپل ویز کو کھول دیا گیا ۔راول ڈیم کے اسپل ویز کھولنے سے قبل سائرن بجا کر قریبی آبادی کو الرٹ کیا گیا،اسپل ویز کھولنے کے باعث پانی کی سطح میں ایک فٹ کمی واقع ہوئی ہے۔واضح رہے کہ راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 1752 فٹ ہے جبکہ موجودہ بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے کے باعث پانی کی یہ سطح برابر ہوگئی تھی۔راول ڈیم سے راول پنڈی شہر کو پینے کا پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…