اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اومنی کی منی لانڈرنگ میں حیسکول پٹرولیم بھی ملوث نکلا،اہم شخصیت نے سنسنی خیز انکشافات

datetime 20  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) اومنی کی منی لانڈرنگ میں حیسکول پٹرولیم بھی ملوث نکلا۔ حیسکول کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا خط چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کو اسلام آباد ارسال کیا گیا ہے۔ حیسکول سے وابستہ اہم شخصیت نے نیب کو خط لکھ دیا۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ

حیسکول آصف علی زرداری اور اومنی گروپ کے انور مجید اور سمٹ بنک کے حسین لوائی کے ذریعے منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔ حیسکول کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلیم بٹ، فنانس منیجر علی انصاری اور خرم شہزاد سمیت کئی افسران نے سمٹ کے حسین لوائی کے ذریعے بھاری رقم کی منی لانڈرنگ کی۔ میگا منی لانڈرنگ کیس کا ملزم حسین لوائی ہر ہفتے دو تین بارحیسکول کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلیم بٹ کے دفتر میں ملاقاتیں کرتا تھا۔ ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نجف مرزا کو حیسکول لمیٹڈ نے پٹرول پمپ تحفے میں دیے۔ حیسکول انتظامیہ نے ایف آئی اے سندھ کے سابق ڈائریکٹر شاہد حیات کو کیریج کنٹریکٹ بھی دیا۔ خط میں مزید انکشاف کیا گیا کہ اس رشوت کے بدلے ایف آئی اے سندھ نے حیسکول کے کرتا دھرتاوں سلیم بٹ، علی انصاری اور خرم شہزاد کا نام منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں نہیں ڈالا۔ جس وقت بھاری رقوم کی منی لانڈرنگ ہو رہی تھی اس وقت اسٹاک مارکیٹ میں حیسکول پٹرولیم لمٹڈ کا 50 روپے والا شیئر350روپے کردیا گیا تھا۔ نیب حیسکول انتظامیہ کا نام بھی میگا منی لانڈرنگ کیس میں شامل کرے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…