اسلام آباد (آن لائن) اٹلی کے سفیر کا کہنا ہے کہ اٹلی ہرسال 17000سے زائد پاکستانیوں کو ویزے جاری کرتا ہے، اس لحاظ سے اٹلی یورپی ممالک میں سے سب سے زیادہ پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنے والا ملک ہے۔ سوشل میڈیا کو ہونے والی گفتگو میں پاکستان میں تعینات اٹلی کے سفیر اسٹفانو پونٹی کارووStefano Pontecorvo کا کہنا ہے کہ اٹلی کے سفارت خانے میں پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنے کی 42فی صد شرح ہے جو یورپی ممالک میں سب سے زیادہ تعداد ہے،
انہوں نے کہا کہ اٹلی کا سفارت خانہ ہرسال 17000سے زائد پاکستانیوں کو ویزے جاری کرتا ہے اور یورپی ممالک میں سب سے بڑی تعداد ہے۔سوشل میڈیا پر جاری گفتگو میں ایک صارف نے اٹلی کے سفیر سے سوال کیا کہ یورپی ممالک ویزا مسترد کرتے وقت اسکی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتاتے اور متعدد پاکستانیوں کے ویزا کی درخواستیں مسترد کردی جاتی ہیں۔ایک محتاط اندازے کے مطابق لاکھوں پاکستانی ہرسال یورپی ممالک کے لیے ویزا کی درخواستیں دائر کرتے ہیں۔۔۔۔شمیم محمود