ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت مریم نواز کو قتل کرنا چاہتا تھا تاکہ الزام۔۔۔پر لگایا جا سکے، اسی لئے انہیں گرفتار کیا گیا، زید حامد کا حیران کن دعویٰ

datetime 10  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ تجزیہ کار زید حامد کا دعویٰ ،تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں زید حامد نے اپنے فالورز سے کہا ’ میں آپ کو ایک اندر کی خبر دینے جارہا ہوں، مریم نواز کو ان کی زندگی بچانے کیلئے گرفتار کیا گیا، بالکل ایسا ہی ہوا ہے۔زید حامد نے دعویٰ کیا کہ انڈیا نے مریم نواز کو ایک سیاسی ریلی کے

دوران اسی طرح قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی جس طرح بینظیر بھٹو کو قتل کیا گیا تھا ۔ انڈیا مریم نواز کو اس لیے قتل کرانا چاہتا ہے تاکہ اس کا الزام پاک فوج پر عائد کیا جاسکے جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ پورے ملک میں افراتفری پھیل جائے گی ۔ زید حامد نے کہا کہ اپنی گرفتاری پر مریم نواز کو شکرگزار ہونا چاہیے۔یاد رہے کہ نیب نے مریم نواز کوچوہدری شوگر ملز کیس میں اس وقت گرفتار کیا تھاجب وہ اپنے والد نوازشریف سے ملنے آئی تھیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…