جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبو ل کر لی

datetime 23  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ واشنگٹن میں پاکستانی اور امریکی حکام کے درمیان ملاقاتوں کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ فریقین کے درمیان تین نشستوں پر محیط بات چیت میں دو طرفہ تعلقات،

تجارت، افغان امن اور کشمیر کے مسئلے پر ’بڑی اچھی اور کھل کر بات ہوئی‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’بات چیت میں ہمارا مقصد یہی ہے کہ ہم پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں۔‘شاہ محمود قریشی کے مطابق صدر ٹرمپ ’پاکستان کے ساتھ عظیم تعلقات کا آغاز کرنا چاہتے ہیں اور وہ ایک نیا اور مختلف قسم کا رشتہ استوار کرنا چاہتے ہیں۔‘وزیرِ خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان روابط کو دیکھا جائے تو ایک بڑا خلا موجود تھا۔’پانچ برس تک اس سطح کا رابطہ نہیں ہوا۔ چاہے وہ کیپیٹل ہل پر راوبط ہوں یا انتظامیہ کی سطح پر ایک خلا پیدا ہو چکا تھا۔ اس خلا میں پاکستان کے ناقدین کو اپنا نقطہ نظر ہیش کرنے کا موقع ملتا تھا اور ایک یکطرفہ موقف سامنے آتا تھا۔‘شاہ محمود کا کہنا تھا کہ دفاعی امور کے حوالے سے دونوں ممالک کے تعلقات تعطل کا شکار تھے اس لیے دفاعی امور پر بات چیت خوش آئند تھی۔انھوں نے کہا کہ ملاقات میں صدر ٹرمپ نے اس بات کو سراہا کہ پاکستان کی سول اور فوجی قیادت ایک صفحے پر ہے۔شاہ محمود قریشی کے مطابق ملاقات میں پاکستانی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی جو انھوں نے قبول کر لی ہے۔امریکی صدر کی جانب سے کشمیر کے تنازعے پر ثالثی کی پیشکش کا ذکر کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انھوں نے ’آج تک کسی امریکی صدر سے مسئلہ کشمیرکے حل کی خواہش کا اتنا برملا اظہار نہیں سنا۔اس سوال پر کہ

کشمیر کے مسئلے کے حل کے بارے میں ماضی میں بھی کئی امریکی صدور تعاون کی پیشکش کے ساتھ ساتھ اس کے حل پر زور دے چکے ہیں مگر مسئلہ حل نہیں ہوا، پاکستانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ’ایک عرصے سے تو کشمیر کا نام تک نہیں لیا جاتا تھا، اس کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس معاملے میں دوبارہ جان آئی ہے۔‘ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر صدر ٹرمپ کی پیشکش کے بعد

اس حوالے سے کوئی پیشرفت ہوتی ہے تو جنوبی ایشیا میں استحکام کا امکان پیدا ہو گا۔مسئلہ کشمیر سے متعلق ایک اور سوال پر پاکستانی وزیر کا کہنا تھا کہ’ پاکستان امن کا داعی ہے اور چاہتا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ بات چیت کے ساتھ حل ہو، کیونکہ دونوں ممالک جوہری قوت ہیں اور ان کے درمیان جنگ خودکشی ہو گی۔‘پاکستانی دفترِ خارجہ کے اعلامیے کے مطابق عمران خان نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ ایک

’پرامن ہمسائیگی‘ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیح ہے کیونکہ امن اور استحکام ہو گا تو ہی پاکستان اپنے افرادی قوت کے خزانے کو استعمال کرتے ہوئے ترقی کر سکتا ہے۔افغان امن عملاس حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’افغانستان کے جو چیلنجز ہیں ان کی بہت سی وجوہات ہیں اندرونی وجوہات ہیں جن سے صرفِ نظر نہیں ہونا چاہیے۔ ہمارے حصے میں خاطرخواہ بہتری آئی ہے اس کی

تازہ مثال وہاں گذشتہ ہفتے ہونے والے پرامن انتخابات ہیں۔‘انھوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان کی افغانستان میں قیامِ امن کے لیے کوششوں کو سراہا اور افغانستان میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے اقدامات پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے برسرِاقتدار آنے سے پہلے اس امریکی انتظامیہ نے ایک حکمتِ عملی بنا لی تھی جس میں افغان مسئلے کا الزام پاکستان پر ڈال دیا گیا تھا۔‘شاہ محمود کا کہنا تھا کہ

ملاقات کی سب سے خوش آئند بات دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تجارت کے امور پر بات چیت تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کچھ عرصے سے امریکہ سے گلہ رہا ہے کہ وہ اسے صرف افغانستان کی عینک سے دیکھتا ہے اور دو طرفہ تعلقات کو اہمیت نہیں دی جاتی۔انھوں نے بتایا کہ عمران خان نے صدر ٹرمپ کے سامنے یہ واضح کیا کہ پاکستان کو امداد کی نہیں تجارت کی ضرورت ہے

کیونکہ تجارت سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ ماضی سے ہٹ کر مضبوط تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت 20 گنا بڑھانے کی امید رکھتے ہیں۔پاکستانی دفترِ خارجہ کے مطابق ان ملاقاتوں میں جن معاملات پر اتفاقِ رائے ہوا ان پر مستقبل میں بات چیت کے لیے ایک نظام کی تشکیل کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

جب شاہ محمود قریشی سے پوچھا گیا کہ آیا صدر ٹرمپ کے ساتھ وزیرِ اعظم عمران خان کی ملاقات میں ایف اے ٹی ایف پر بات ہوئی، تو ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان بار بار کہہ چکے ہیں کہ تیسری دنیا میں غربت کی ایک بڑی وجہ منی لانڈرنگ ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ کو اس کی روک تھام میں پاکستان کا ساتھ دینا چاہیے، اور یہی بات انھوں نے صدر ٹرمپ کے ساتھ نشست میں بھی کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ ‘آپ جانتے ہیں کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت پر ہمارا عزم کیا ہے۔ موجودہ حکومت میں اس حوالے سے سیاسی عزم موجود ہے، اور ہم نے اس حوالے سے [دہشتگرد تنظیموں کے] اثاثے منجمد کرنے سمیت دیگر اقدامات اٹھائے ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…