راولپنڈی(آن لائن) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گرفتار رہنما کو جیل میں اے سی اور چار چار مشقتی ملے ہوئے ہیں، ایسے لوگوں کو تو میانوالی جیل بھیجنا چاہئے، افغانستان کے صدر اشرف غنی کی درخواست پر بھارت کیلئے فضائی حدود کھول گئی، افغانستان کا مسئلہ بھی حل ہونے جارہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گرفتار رہنماؤں کو جیل میں چار چار مشقتی، اے سی اور ٹیلی ویژن کی سہولیات میسر ہیں،
ایسے لوگوں کو میانوالی جیل بھیجنا چاہئے، میں نے عمران خان سے کہا کہ ان لوگوں سے کچھ پیسے لو اور ان کو جانے دو لیکن وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں ان کو نہیں جانے دے سکتا، وزیراعظم نے مجھ سے کہا کہ تم کمزور ہو گئے ہو لیکن میں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے، شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ پیسے نہیں دیں گے تاہم آصف زرداری پیسے دے سکتے ہیں، اسلامی ملک کے سربراہ نے وزیراعظم سے کہا کہ ہم آپ کو مزید کچھ پیسے دیتے ہیں آپ قید رہنما کو جانے دیں لیکن عمران خان نے انکار کر دیا، وزیر ریلوے نے کہا کہ نواز شریف تحریری طور پر 5روپے دینے کو بھی تیار نہیں ہیں، نیب کو اختیار ہے کہ وہ مجھ سے پوچھ سکتی ہے کہ میں نے یہ38ٹرینیں کیوں چلائیں اگر یہ ٹرینیں عوام کے مفاد میں نہیں ہیں تو نیب مجھ سے پوچھ گچھ کا اختیار رکھتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا مسئلہ حل ہونے جارہا ہے حکومت اور عسکری قیادت نے افغانستان میں بھارت کی70برس سے موجودگی کو ختم کیا، افغانستان کے صدر اشرف غنی کی درخواست پر بھارت کیلئے فضائی حدود کھولی گئی، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست الیکٹرانک میڈیا پر ہو رہی ہے جسے جلوسوں کی سیاست کرنے والے ناسمجھ ہیں، میڈیا کی غیر موجودگی میں تمام سیاستدانوں کی سیاست ختم ہے، چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کیلئے مقابلہ سخت ہوگا اگر وہ تبدیل بھی ہو جائیں تو بعد میں تحریک انصاف کی اکثریت کی صورت میں دوبارہ نیا چیئرمین سینیٹ آجائے گا، شیخ رشید نے کہا کہ شوگر مافیا نے مجھے دھمکی دی کہ ہم تماری سیاست خم کر دیں گے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ٹرین حادثات پر مجھ سے کبھی استعفیٰ نہیں مانگا۔