شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری،”ڈرا ہوا کپتان“تمام سیاسی مخالفین کو راستے سے ہٹا رہا ہے،اپوزیشن تحریک پر کیا اثر پڑے گا؟اسفندیار ولی نے بڑا دعویٰ کردیا

18  جولائی  2019

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے اپوزیشن پر ایک اور وار قرار دیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ

سلیکٹڈ احتساب تاحال جاری ہے اور ڈرا ہوا کپتان تمام سیاسی مخالفین کو راستے سے ہٹا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام کا آج متاثر ہونے والا شخص ایک بار پھر سابق وزیر اعظم ہے، یہ شرمناک اور قابل مذمت ہے کہ بنا کسی ثبوت کے شاہد خاقان عباسی کو جعلی کیس میں گرفتار کر لیا گیا،انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کو یاد رکھنا چاہئے کہ جمہوریت اپنا انتقام ضرور لیتی ہے،انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ موجودہ سول مارشل لا کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے، اسفندیار ولی خان نے مزید کہا کہ جمہوری قوتوں اور سیاسی جماعتوں نے اس سے بدتر حالات کا سامنا کیا یہاں تک کہ ڈکٹیٹر شپ کے خلاف بھی جمہوری قوتیں ڈٹ کر کھڑی رہیں، انہوں نے کہا کہ اس قسم کے حربے کسی طور جمہوریت بحالی تحریک کو متاثر نہیں کر سکتے،25جولائی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اور اپوزیشن جماعتیں پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایسا دن کبھی دہرانے نہیں دیں گی،انہوں نے کہا کہ جب تک پی ٹی آئی ممبران کے خلاف تحقیقات نہیں کرائی جاتیں احتساب کو شفاف اور غیر جانبدار نہیں کہا جا سکتا،اسفندیار ولی خان نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت ہوش کے ناخن لے اور حالات اس نہج پر لے جانے سے گریز کرے جو اس کے اپنے لئے مشکلات پیدا کر دیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…