پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں کہ جو چور ڈاکو اندر کیے ہیں، ہم عمران خان سے خدا کی قسم خوش ہیں، سیاسی انتقام نہیں، رانا ثناء اور اسکے بندے منشیات کا کام کرتے ہیں، پاکستانی عوام کا زبردست ردعمل سامنے آ گیا

datetime 4  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں کہ جو چور ڈاکو اندر کیے ہیں، ہم عمران خان سے خدا کی قسم خوش ہیں، سیاسی انتقام نہیں، رانا ثناء اور اسکے بندے منشیات کا کام کرتے ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک شخص سے عمران خان کی حکومت کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے تو اس کے جواب میں وہ کہتا ہے کہ عمران خان بالکل صحیح کام کر رہا ہے،

اسے عوام آئندہ کوئی ووٹ نہ بھی دے لیکن جو کام وہ کر گیا ہے بہترین کر گیا ہے، ہم خوش ہیں، خدا کی قسم ہم خوش ہیں اور قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں کہ ہم خوش ہیں، آصف زرداری پکڑا گیا اس کی طبیعت خراب، فریال تالپور پکڑی گئی اس کی طبیعت خراب، شہباز شریف پکڑا گیا تو اس کی طبیعت خراب، حمزہ شہباز، مریم نواز، نواز شریف کی طبیعت بھی خراب، کیپٹن صفدر کی طبیعت خراب، ویسے یہ لوگ گوشت کھا رہے ہیں، سیب کھاتے ہیں جوس پیتے ہیں لیکن طبیعت خراب۔ اس شخص نے کہا کہ طبیعت تو ہماری خراب ہونی چاہیے جو خوار ہو کر مرے جا رہے ہیں،جب ان سے رانا ثناء اللہ کے بارے میں پوچھا گیا کہ ان کی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی ہے لیکن وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ذاتی انتقام تو ہوتا ہے کہ جب آدمی خود شرابی ہو، بے ایمان، مرتد ہو تب سب نے کہنا ہے کہ مرتد ہے، انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر دیا ہے ان کے لیے کم از کم سزا موت ہونی چاہیے۔ رانا ثناء اللہ کے بارے میں اس شخص نے کہا کہ جن سے منشیات پکڑی گئی ہے ان کو سرعام فائر مارنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چور نے کبھی مانا ہے کہ میں نے چوری کی ہے، میں اگر کرپٹ ہوں تو میں کیسے مانوں گا کہ میں کرپٹ ہوں، ایک اور شخص نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی انتقام نہیں ہے یہ منشیات پکڑی گئی ہے، وہ اور اس کے بندے منشیات کا کام کرتے تھے یہ سیاسی انتقام ہرگز نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…