جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

 ہڑتالوں سے توجہ ہٹانے کیلئے رانا ثنا اللہ خان کی گرفتاری کرائی گئی،ر”مخبر“ دراصل کون تھا؟شہبازشریف نے ایسا نام لے لیا کہ کسی کے گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 2  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے ظالمانہ بجٹ اور اس کے خلاف ہڑتالوں سے توجہ ہٹانے کیلئے رانا ثنا اللہ خان کی گرفتاری کرائی،رانا ثنا اللہ کی گرفتاری میں عمران نیازی خود مخبر ہے، اگر اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے غربت اور مہنگائی ختم کر سکتے تو ہم سب جیل جانے کیلئے تیار ہیں،قوم خدا سے دعا کرے کہ عمران نیازی کو عقل دے ورنہ یہ پاکستان کا کچھ نہیں چھوڑے گا اور ہم ہاتھ ملتے رہ جائیں گے،

میثاق معیشت اور میثاق جمہوریت کسی پارٹی کیلئے نہیں بلکہ 22کروڑ عوام کیلئے ہے، بطور صدر جہاں میرے جلسوں کا شیڈول بنے گا میں وہاں خطاب کرنے جاؤں گا، وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی کے معاملے پر کمیٹی بنے گی اور انہیں نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر رانا ثنا اللہ خان کی گرفتاری کیخلاف بلائے گئے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، رانا تنویر حسین، مریم اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اجلاس میں رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کی شدید مذمت او ران کے اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس کے خلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اور حکومت کے ہر طرح کے ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں مہنگائی، اپوزیشن کی رہبر کمیٹی اور آئندہ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری زیادتی، ظلم او رجبر ہے۔ رانا ثنا اللہ دس سال منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کراتے رہے اور ان کے خلاف باقاعدہ آپریشن کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی بد ترین اوچھے ہتھکنڈوں پر تل گئے ہیں،رانا ثنا اللہ پر ہیروئن فروشی کاجھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔ بتائیں یہ کس نے مخبری کی کہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی میں 15کلو منشیات ہے، اس کا مخبر خود عمران خان ہے۔ اندازہ کر لیں کہ پی ٹی آئی اور عمران نیازی پریشانی میں کیسے کیسے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔

گیارہ میں معیشت کو تباہ کر دیا ہے، متحدہ اپوزیشن نے بجٹ پر بحث کے دوران اسے غریب، عوام، کسان، طالبعلم، مریض دشمن بجٹ قرار دیا،آج پورے ملک میں اس کے خلاف ہڑتالیں ہو رہی ہیں،کیا عوام کو ہم نے اکسایا ہے، آج عوام کے لئے ایک وقت کی روٹی کھانا دو بھر ہو گیا ہے۔ عوام دشمن بجٹ اورہڑتالوں سے توجہ ہٹانے کیلئے رانا ثنا اللہ کے خلاف مذموم کارروائی کی گئی،عمران نیازی اداروں کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم مہنگائی، بد حالی کا شکار ہے، ہم غریب عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم غریب کی آواز بنیں گے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی ایسے ہتھکنڈے دیکھے ہیں، ہم نے مشرف کے دور کوبھی بھگتا ہے،ہم جیلوں میں آتے جاتے رہے  اور آج پھر مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں، یہ ہمارے لئے پہلا موقع نہیں ہے۔ اگر آ پ یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ہماری آواز کو دبایا جا سکتا ہے تو یہ آپ کی بہت بڑی غلط فہمی ہے، ہمار ے حوصلے پسنت نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جو تین مرتبہ اس ملک کے وزیر اعظم بنے،جنہوں نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، سی پیک دیا، ملک سے اندھیرے ختم کئے آج انہیں معالج سے ملنے نہیں دیا جارہا،

ان کی ادویات اور پرہیز ی کھانا بند کر دیا گیا ہے ہم یہ ظلم سہہ لیں گے، عمران نیازی نے ذاتی طو رپر یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ نواز شریف تک ڈاکٹرز کو رسائی نہ دی جائے،انہیں ادویات او پرہیز ی کھانا نہ دیا جائے، یہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، ہم اپنا فرض ادا کرینگے اور کسی صورت نہیں جھکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مجھے مجبور کرتے ہیں کہ میں ان کاجواب دوں۔ میں ذمہ داری سے بلا خوف تردید کہتا ہوں کہ میں پاکستان کی 71سالہ تاریخ میں عمران نیازی جیسا جھوٹا، دروغ کرنے والا او رغلط بیانی کرنیو والا وزیر اعظم نہیں دیکھا اور میں یہ ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں،

آپ سیاست میں زہر گھول رہے ہیں۔آپ کی بہن محترمہ علیمہ صاحبہ پاکستان سے باہر پیسہ لے کر گئیں او رمحلات خریدا،آپ اپنے گریبان میں جھانکیں۔ آپ کا اپر چیمبر خالی ہے۔ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کیلئے دو شیر جوانوں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو نامزد کردیا ہے اور وہاں ساری تفصیلات طے ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ 92ء کا ورلڈ کپ آپ نے نہیں پوری ٹیم نے جیتا تھا لیکن آپ اتنے انا پرست ہیں کہ آپ نے 11آدمیوں کو اس کا کریڈٹ نہیں دیا،آپ نے اس ملک کو کیا سنوارنا ہے۔ ہم آپ کے فسطائی ہتھکنڈظں سے ڈر جائیں گے تو یہ آپ کی بھول ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کامجھ سمیت ہر شخص پابند ہے،ہمارے رہبر نواز شریف ہیں اور ہم پارٹی میں مشاورت کرتے ہیں۔ میں نے میثاق معیشت کے حوالے سے سپیکر کے جواب میں بطور سیاستدان جواب دیا تھا۔ انہوں نے پارٹی کے اراکین اسمبلی کی عمران خان سے ملاقات کے سوال کے جواب میں کہا کہا کہ یہ ہے نیا پاکستان۔ انہوں نے اپنے دور میں فاروڑ بلاک کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اراکین نے خود اپنی مرضی سے گروپ بنایا تھا،ہم نے انہیں کوئی وزارت اور مشیر کا عہدہ  یا رشوت نہیں دی تھی،وہ پرانے مسلم لیگی تھے  اور انہوں نے کہا کہ ہم بغیر کسی لالچ کے آپ کے ساتھ آئیں گے۔

میں نے اس حوالے سے کمیٹی بنانے او راراکین کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی ہے کہ تمام اراکین کمیٹی کے سامنے پیش ہوں او ربتائیں کہ انہیں وزیر اعظم سے ملاقات کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہارس ٹریڈنگ کے چمپئن بن گئے ہیں اس سے پہلے وہ یوٹرن اور غلط بیانی کے چمپئن تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم کو متنبہ کر رہا ہوں کہ عمران نیازی نے گیارہ ماہ میں معیشت کا ستیا نس کردیا ہے،اس کے حق میں دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اسے عقل دے ورنہ یہ پاکستان کا کچھ نہیں چھوڑے گا اور ہم ہاتھ ملتے رہ جائیں گے، عمران نیازی پاکستان کے اندر عذاب بن چکا ہے۔ہوش کے ناخن لیں۔

میری عمران خان سے کوئی ذاتی جاگیر کی لڑائی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شوکت خانم بنایا تو اس کے لئے زمین سرکاری تھی اور چندے کے پیسے سے اسکی تعمیر ہوئی،چندہ کرنے والے بورڈ میں علیمہ خان بھی شامل تھیں، حکومت پاکستان نے فنڈز دئیے۔میرے والد مرحوم نے اپنے بھائیوں سے مل کر اتفاق ہسپتال او رپھر شریف کمپلیکس بنایا، اس کے لئے ایک انچ سرکاری زمین لی گئی اور نہ زکوۃ کا پیسہ اکٹھا کیا گیا۔ عمران خان اپنے گریبان میں جھانکو۔ تم الزامات لگا کر پاکستان کی تباہی کرنے پر تلے ہوئے ہیں،قوم تمہارا احتساب کر یگی۔انہوں نے جلسوں کے حوالے سے کہا کہ بطور پارٹی صدر جہاں میرے خطاب کا پروگرام طے کیا جائے گا میں خطاب کے لئے جاؤں گا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری ریاستی دہشتگردی کا واقعہ ہے۔

سوا تین بجے رانا ثنا اللہ راوی ٹول پلازہ پار کرتے ہیں اور راوی کے پل کے پار اے این ایف کے اہلکار کھڑے ہوتے ہیں جن سے تلخی ہوتی ہے اور دواہلکار ساتھ بیٹھ جاتے ہیں اور کوئی برآمدگی نہیں ہوتی اور ان کی گاڑی کو تھانے لے آتے ہیں، اس وران کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ رات گئے بتاتے ہیں کہ آپ سے برآمدگی کی گئی ہے یہ تاریخ مین انوکھی داستان درج ہوئی ہے۔ پہلے اکیس کلو گرام منشیا ت تھی جو باہر آئی تو 15کلو ہو گئی،اس کہانی پر کوئی یقین نہیں کرتا۔ رانا ثنا اللہ کے بد ترین مخالف بھی ان کے خلاف اس طرح کا کوئی الزام نہیں لگاتے، اسے عقل او رمنطق قبول نہیں کرتی۔ کیا فیصل آباد سے لاہور سمگلنگ ہوتی ہے۔ حکومت نے ملک کو جس نہج پر پہنچ دیا ہے،معیشت کو جس طرح تباہ کیا،غریب کی زندگی کو مشکل کیا اس سے توجہ ہٹانے کے لئے یہ ہتھکنڈا استعمال کیا گیا، آمریت کے بد ترین دور میں بھی سیاستدانوں پر منشیات کے پرچے نہیں بنائے گئے اور یہ انوکھی روایت عمران نیازی کے حصے میں آئی ہے۔ حکومت اس حد تک ناکام ہو چکی ہے کہ عوام اوراپوزیشن کی آواز اوچھے ہتھکنڈوں سے دبانے پر مجبور ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…